ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، رکن صوبائی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

ECP NA 241 Kashif Mehmood De Notify
کیپشن: De Notify
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 241 بہاولنگر سے صوبائی اسمبلی کے رکن کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا.

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 241 بہاولنگر سے صوبائی اسمبلی کے رکن کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، کاشف محمود کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے حوالے سے سینیئر قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کاشف محمود کو فوری ڈی نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

کاشف محمود نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر 5 سے ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور تقریباً 48543 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر خان کو شکست دی تھی۔ ملک مظفر 44184 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

25 جولائی تک پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی تعداد 179 تھی جب کہ ان کے حریف سیاسی اتحاد ( پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق) کے ارکان کی تعداد 186 ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer