ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو بڑا حکم دے دیا

26 Jul, 2022 | 03:29 PM

جنید ریاض : موسم گرماء کی تعطیلات کا اختتام،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو آخری ہفتہ صفائی مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق موسم گرماء کی تعطیلات کا اختتام، تمام سکولوں کو آخری ہفتہ صفائی مہم چلانے کا حکم دے دیاگیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھتوں، واٹر ٹینک ، واش رومز ،کمروں کی صفائی کروائی جائے۔گھاس کی کٹائی، دیواروں اور گیٹ پر رنگ روغن کا کام مکمل کیا جائے۔ڈینگی آگاہی کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے جائیں۔مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف اوقات کار میں سکولوں کا وزٹ کریں گی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں