ویب ڈیسک : اداکارہ ماریہ واسطی کی شراب پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جس میں انہیں شراب پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر ماریہ واسطی کی ویڈیو زیر بحث ہے۔وائرل ویڈیو سب سے پہلے فیس بک پر شیئر کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ تاہم کچھ صارفین کا اداکارہ کی حمایت میں کہنا تھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے ،ہم کسی پر تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔
جبکہ اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر عجیب لگا کہ ان کی ساحل سمندر کی تصاویر پرسوشل میڈیا صارفین کا کیا ردعمل تھا۔اداکارہ کامزید کہنا تھا کے ان کے لیے صارفین کا ردعمل تکلیف دِہ تھا ۔