ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف فل کورٹ کی استدعا مسترد، حکمنامہ جاری

Supreme Court
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ حکم نامہ کے مطابق فل کورٹ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، حمزہ شہباز ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلا کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا اس لیے فریق دفاع کے وکلا کی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

حکم نامے میں تمام وکلا کو آج 26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کرکے  آنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔