ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہراکے شوہر ظہیر سے متعلق عدالت سے اہم خبر

دعا زہراکے شوہر ظہیر سے متعلق عدالت سے اہم خبر
کیپشن: Dua Zahra and Zaheer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عدالت کی طرف سے دعا کے شوہر ظہیر کی ضمانت میں توسیع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران مرکزی  ملزم ظہیر اور اس کے بھائی شبیر کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی۔پولیس  نے ملزمان ظہیر اور شبیر کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت  کے روبرو پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں گئی اور  ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں پیش نا ہوسکے۔ عدالت  نے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جائیں۔