ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم نے سیاسی دیوالیہ ہونے کا ثبوت دیا ,شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر خارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے سیاسی دیوالیہ ہونے کا ثبوت دیا ہے، جب ہوا کا رخ ان کے خلاف ہوا تو کہا ہم بائیکاٹ کررہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب انتخاب کیس میں حکمران اتحاد کے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ عوام سے کہتا ہوں ان سے بائیکاٹ کرلے، پوری قوم ان کے کھوکھلا پن کو مسترد کرے گی، ضمنی انتخابات میں پنجاب کے لوگوں نے ان کو مسترد کیا ہے اب جنرل الیکشن میں بھی قوم ان کو مسترد کرے گی۔

آپ کہتے ہیں ان ججز پر ہمیں اعتماد نہیں، انہی ججز کے فیصلے پر آپ نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں، آئین کے متعلق اگر ججز فیصلہ دیتے ہیں تو آپ سیخ پا ہوجاتے ہیں، آج پی ڈی ایم نے آئین پر حملہ کیا ہے، پی ڈی ایم نے آج آئین شکنی کی ہے، آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کئی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں آج ان کی بد تمیزی برداشت کی، وزیر قانون نے کس حیثیت میں دلائل دینا شروع کیے جب ان کا وکیل موجود تھا، اتنے اہم موڑ پر آپکے اٹارنی جنرل ملک سے باہر تھے، اتنا اہم کیس تھا اور کھیل کے آرکیٹکٹ زرداری ملک سے باہر تھے، کیا قوم اب نہیں سمجھتی یہ سب ؟ کیا آپ نے دلائل نہیں دیے ؟ اگر اپ کو بینچ پر اعتراض تھا تو آپ نے لکھ کر جواب کیوں دیا؟

یہ ہے ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور، انہیں ملک کی کیفیت اور معیشت سے کوئی عرض نہیں، بتدریج روپیہ کی قدر گررہی ہے، فیصل آباد میں کارخانے بند ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ مہذب دنیا میں شاید پہلی مرتبہ ہوا سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے، حکومت نے بغاوت کی ہے، پوری قوم عدالت کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ سے درخواست ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

 
ٹ