پیر نے اپنے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

26 Jul, 2021 | 11:44 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)معاشرے میں ایک دوسرے سے حسد، کینہ اور انا کی آگ میں جلنے والے دوسروں سے سبقت لے جانے کے لئے پیروں، فقیروں کا سہارا لیتے ہیں،معاشرے میں جعلی پیروں ،جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے،جنہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں، ایک ایسا ہی واقعہ پنجاب کے شہر شجاع  آباد میں پیش آیا جہاں پیر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جنوبی پنجاب کی تحصیل شجاع  آباد میں پیش آیا جہاں  پیر نے اپنے ساتھی سمیت مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کا اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کردی گئی،خاتون گلناز  بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ  اس کی بچی کو دم کرنےگھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی،پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی درخواست پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ  معاشرے میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات نے خواتین، بچوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں، جبکہ اپنی جعلی پیروں نے بھی اس خواتین کو اپنے جال میں قابو کرکے ان کی آبروریزی کرنے کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے،جعلی پیروں ،جادو ٹونے کرنے والوں کی بھر مار ہے، اس واقعہ سے ملتا جلتا واقعہ لاہور کے علاقہ  ساندہ میں پیش آیا تھا۔

بعد ازاں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر گرفتار کرلیا گیا،متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی،متاثرہ خاتون ساندہ میں جعلی پیر کا نشانہ بنی،متاثرہ خاتون گھریلو ناچاکی پرجعلی پیرنوید کےپاس تعویذ کرانے آئی،ملزم ورغلاکرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔ 
 

مزیدخبریں