ویب ڈیسک : معروف اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں شائع ہونیوالی اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کیسے سگھڑ ماں بنیں اور کس طرح انہیں دوران حمل کام کرنےکاجذبہ ملتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ’’بیبو‘‘ کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’پریگننسی بائبل‘ فروخت کیلئے پیش کی تھیں،جس کے نام پر مسیحی برادری کی جانب سے ناراضگی کااظہار کیا گیا اورانکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا کیوں کہ ان کےمطابق ’بائبل‘ کا لفظ مقدس ہے،جسے اداکارہ نے استعمال کیا، معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ 2016 میں پہلےبیٹے تیمور علی خان کی پیدائش تک انہیں یہ تک معلوم نہیں تھا کہ بچے کی صفائی کیسے کرنی ہوتی ہے اور اسے درست انداز میں پیمپر کیسے پہنایا جاتا ہے؟ اداکارہ کے مطابق کئی بار تیمور علی خان درست پیمپر نہ پہنائے جانے کی وجہ سے دوسرے لوگوں کے کپڑے خراب کردیتے تھے لیکن آہستہ آہستہ وہ سگھڑ بنتی گئیں اور اپنے ہاں فروری 2021 میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ اچھی اور سمجھدار ماں بن چکی تھیں۔
بالی وڈ ’’بیبو‘‘ کرینہ کپور نے اپن
ی کتاب میں شوہر اور ساس کی بھی تعریفیں کی ہیں اور بتایا ہےکہ کس طرح پہلےبچے کی پیدائش کےبعدانکی ساس نےانہیں واپس فلموں میں کام کرنے کیلئےجذبہ دلایا اور کس طرح شوہر ہر وقت ان کی مدد کرتے رہے۔