علیزے شاہ کا بالی ووڈ کے گانے ”دلبردلبر“ پر ڈانس؛ ویڈیوز وائرل

26 Jul, 2021 | 10:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کے ڈانس کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے گانے ”دلبردلبر“ پر رقص کررہی ہیں،ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں ہیں اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بالی ووڈ کے گانے ”دلبردلبر“ پر ڈانس کررہی ہیں،اداکارہ نے  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو زیادہ اہمیت نہیں دی،سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے تنقید کے باوجود اداکارہ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ان کے مداح اداکارہ کی تصاویر کابے چینی سے انتظار کرتے ہیں ۔

علیزے شاہ کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو ایک  ریہرسل کے دوران بنائی گئی جس میں  ”دلبردلبر“ پر رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو دیکھا کر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا،ایک صارف امجد علی نے علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس لڑکی کو کیا ہوگیاہے ،دماغ گھوم گیا ہے اسکا۔

ایک اور اسامہ نامی صارف نے لکھا کہ علیزے شاہ نے اپنے آپ کو تباہ کرلیا ہے ،جبکہ علی کاکہناہے بالکل لڑکا لگ رہی ہے یا پاگل لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مغربی لباس زیب تن کرنے پر سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے آئمہ بیگ اور علیزے شاہ مشورہ دیا تھا، آئمہ بیگ کو کہا کہ  آپ ڈانس سیکھنے کے لئےکلاسز لیں،علیزے شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ ہیلز میں چلنے کے بجائے بغیر ہیل کے جوتوں کا ہی انتخاب کر لیتی تو ان کا اعتماد قابلِ دید ہوتا۔
 

مزیدخبریں