مہوش حیات کی خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی مخالفت

26 Jul, 2021 | 09:03 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو خواتین کے لباس پر بات کرتے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مخالفت کی، انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات  سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کے کپڑوں کے بارے بات کی، اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کپڑوں کا نہیں مردوں کی ذہنیت کا ہے، انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے دیے گئے خواتین کے لباس سےمتعلق بیان کی مخالفت کی،مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کے بیان کی مخالفت کی اور کہاکہ مسئلہ لوگوں کی ذہنیت میں ہے کپڑوں میں نہیں۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ ہمیں لوگوں کی ذہنیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، مغرب میں تو خواتین بہت طرح کے کپڑے پہنتی ہیں لیکن مجھے بطور خاتون کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے یا کوئی مجھے گھور رہا ہے لہٰذا اگر مسئلہ یہاں ہے تو میرے خیال میں یہ مسئلہ ذہنیت کا ہے اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،مہوش حیات کے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے پاکستان کاوزیراعظم بننے کی خواہش کااظہار کیاتھا، اداکارہ نے کہا کہ ملک کو سدھرنے کے لئے وہ خود بھی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

عمران خان یا اپوزیشن کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ ایک نئی سوچ بھی عوام کو دی، ان کا کہناتھا کہ سیاست سے قبل عمران خان بھی کرکٹر تھے جبکہ وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو پھر اداکار کیوں نہیں۔


 

 
 
 

مزیدخبریں