فحش فلمز کیس,اداکارہ شلپا شیٹھی کے گرد بھی گھیرا تنگ

26 Jul, 2021 | 08:52 PM

 ویب ڈیسک : فحش فلموں سے متعلق کیس  میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔ اداکارہ شلپا شیٹھی کاکہنا تھا کہ یہ مواد جنسی لگاؤ سےمتعلق ہے، راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں۔ گزشتہ روز راج کندرا کی گرفتاری پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے شلپا شیٹھی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جیمز تھربرکا ایک قول شیئر کیا تھا۔

  تفصیلات کے مطابق   بھارتی فلم انڈسٹری  میں   اس وقت سب سے زیادہ گفتگو اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہرراج کندرا کے فحش فلموں   کے  کیس سے متعلق  ہورہی ہے ، بھارتی میڈیاکے مطابق راج کندرا فحش فلمز کیس میں راج کندرا کے خلاف تو ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب ایک بارپھرپولیس نے شلپا شیٹھی سے سوالات پوچھنے سمیت اداکارہ کے فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی کوکسی بھی وقت سوال جواب کے لیے طلب کرسکتی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ شلپا شیٹھی نے فحش فلموں کی موبائل ایپلی کیشن ’’ہاٹ شوٹس‘‘ سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا  تھا کہ  موبائل ایپلی کیشن پراپ لوڈ کیا جانیوالا موادفحاشی کے زمرے میں نہیں آتا۔ اداکارہ شلپا شیٹھی کاکہنا تھا کہ یہ مواد جنسی لگاؤ سےمتعلق ہے، راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں۔ گزشتہ روز راج کندرا کی گرفتاری پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے شلپا شیٹھی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جیمز تھربرکا ایک قول شیئر کیا تھا۔

 واضح رہے   راج کندرا کو 19 جولائی کی شب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشن پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ گزشتہ روز راج کندرا کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 27 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کمار کی جانب سے شوٹ کی گئی ہیں، سرور کو فرانزک کے عمل سے گزار کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا اس سرور سے فحش ویڈیوز اپلوڈ کر کے کن کن لوگوں کو بھیج گئیں۔ممبئی کرائم برانچ نے نجی بینکوں سے رابطہ کر کے راج کندرا کے بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ ممبئی پولیس کمشنر نے فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کو اہم سازشی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راج کندرا فحش فلموں کے تین واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن ہیں۔

مزیدخبریں