اداکار حمزہ عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی دیسی لُک مداحوں کو بھاگئی

26 Jul, 2021 | 08:27 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر صارفین سابقہ اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہترین جوڑیوں میں معروف اداکار حمزہ عباسی اور ان کی اہلیہ  سابقہ اداکارہ نیمل خاور کا شمار بھی ہوتا ہے،نیمل خاور کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر وائرل ہوئیں، سابقہ اداکارہ نے کیپشن میں تو کچھ نہیں لکھا مگر تصاویر میں ان کا نیا روپ دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے،شیئر کی گئیں ان تصاویر میں نیمل خاور نے سرخ ساڑھی کے ساتھ اووف وائٹ دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اس دیسی لک میں وہ اور بھی حسین نظرآرہی ہیں۔

 انہوں نے ساتھ ہی اپنی نامکمل پینٹگنز کا تذکرہ بھی کیا، اور کاٹن کی ساڑھیوں کی تعریف بھی کی،سفید اور لال رنگ کی کاٹن کی ساڑھی میں ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں،صارفین کی بڑی تعداد ان کے اس دیسی لُک کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکارحمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا، ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی سے شادی سے قبل نیمل خاور خان نے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا تاہم شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ انہوں نے اداکاری سے کناری کشی اختیار کرلی اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔

 
 

مزیدخبریں