اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کا فیصلہ

26 Jul, 2021 | 08:21 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  پنجاب حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات  جاری ،پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کا فیصلہ،صوبائی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پرمنتقلی کی انوائرمینٹل سٹڈی ضروری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات  جاری ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا  کہ قومی وسائل کے استعمال کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل میپنگ کے لئے بھی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، کمیٹی محکمہ تحفظ ماحولیات ،صنعت و تجارت ،اربن یونٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل ہو گی جو 2 ماہ میں کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں