درنایاب :میگاپراجیکٹ پربڑھتی ہوئی مہنگائی اورتعمیراتی میٹریل میں اضافے کے باعث کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوورمنصوبےکی لاگت میں20کروڑکااضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق میگاپراجیکٹ پربڑھتی ہوئی مہنگائی اورتعمیراتی میٹریل میں اضافے کے باعث کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوورمنصوبےکی لاگت میں20کروڑکااضافہ ہوگیا۔ ایل ڈی اے حکام کی جانب سےنظرثانی شدہ پی سی ون حکومت پنجاب کوبھجوادیا گیا، 20کروڑ اضافے سے تعمیراتی لاگت کا مجموعی طورپرتخمینہ2ارب55کروڑ تک پہنچ گیا، ایل ڈی اے حکام نے ڈی جی ایل ڈی اے سے نظر ثانی شدہ پی سی ون بھجوانےکی منظوری لے لی ، نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق 31فیصدسریےجبکہ17فیصدسیمنٹ اوراسفالٹ کےریٹس میں اضافہ ہوا۔ ایل ڈی اےکومنصوبےکاپی سی ون حقیقی ریٹس کےمطابق دوبارہ تیارکرناپڑا۔