ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نیا بل سامنے آگیا

26 Jul, 2021 | 07:03 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اب پڑے گی جیبوں پر بھاری، پنجاب حکومت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں لے آئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ موٹر سائیکل اور رکشہ  کی حد رفتاری سے تجاوز پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔ گاڑی کو حدفتاری سے تجاوز  پر 750، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کا جرمانہ 1000 روپے ہوگا۔ سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشہ کا جرمانہ 500 روپے، گاڑی کا جرمانہ سات سو پچاس، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر پر 1500 روپے جرمانہ ہوگا۔

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور رکشہ کو 600 روپے، موٹر کار 750 اور بڑی گاڑیوں کو 1500روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 600 روپے جرمانہ کا سامنا ہوگا۔ اس دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی بھاری اضافے کے ساتھ جرمانے کئے جائیں گے۔

ترمیمی بل میں قوانین کی خلاف ورزی کی حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ترمیمی بل میں مخصوص کردہ حد سے تجاوز کرنے پر لائسنس تین ماہ سے تین سال تک معطل کی شق بھی رکھی گئی ہے جبکہ معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے پر سزا بھی ملے گی۔ 

مزیدخبریں