ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکساں پارکنگ فیس کا نعرہ ہوا میں اڑا دیا گیا

یکساں پارکنگ فیس کا نعرہ ہوا میں اڑا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکارکا ایک شہر ایک پارکنگ فیس کا نعرہ ہوا پرانا، پارکنگ مافیا نے رنگ محل ڈی چوک اورداتادربار کےباہر پنجے گاڑھ لیے، گاڑی کی کم سےکم فیس 100 روپےجبکہ موٹرسائیکل  کی پارکنگ  فیس 50 روپے تک وصول کی جانےلگی،لاہور پارکنگ کمپنی اورضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
 تفصیلات کے مطابق  پارکنگ مافیانے'ایک شہر ایک پارکنگ فیس کے نعرے' کو ہوا میں اڑا ،رنگ محل ڈی چوک پارکنگ پلازہ اور داتا دربار کے باہر پارکنگ مافیانے پنجے گاڑھ لیے،کار اور موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس سرکاری ریٹس کے برعکس چارج کی جانےلگی۔

کار کی سرکاری پارکنگ فیس 30 روپےجبکہ ڈی چوک پلازہ پر 100 روپے فی کار چارج کیا جارہاہے،موٹر سائیکل 10 روپے جبکہ رنگ محل ڈی چوک پارکنگ پلازہ پر موٹر سائیکل کے50 روپے وصول کیے جانے لگے۔ داتا دربارکا پارکنگ مافیابھی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا،داتا دربار کی پارکنگ فری کے بجائے30 منٹ کے100 روپے چارج کیے جانے لگے،پارکنگ مافیا داتا دربار پارکنگ میں 30 منٹ سے زائد گاڑی کھڑی کرنے پر 200 روپے چارج کرنے لگا۔