ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنے دو خاموش قاتلوں سے رہیں ہوشیار

اپنے دو خاموش قاتلوں سے رہیں ہوشیار
کیپشن: ہیپاٹائٹس کے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلاجبکہ سالانہ دو لاکھ سے زائد افراد مرض کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال میں تقریب ہوئی جس میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے  بھی آگاہی دی گئی۔

۔  قائم مقام سی ای او ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی خاموش قاتل ہیں، اکثر کیسز میں جب تک مرض کا پتہ چلتا ہے بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے، مرض کی بروقت تشخیص اور احتیاط سے سو فیصد علاج ممکن ہے۔

ڈاکٹر عاصم کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں 84 فیصد بی اور سی ٹائپ میں مبتلا ہیں۔غیرمحفوظ انتقال خون، سرجیکل آلات اور آلودہ پانی مرض کے پھیلاؤ  کی بڑی وجوہات ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے اپنے عملے کی سکریننگ کرتا ہے اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین بھی لگاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق احتیاط اور بروقت علاج ہی ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا موثر حل ہے۔