پنجاب پولیس کیخلاف شکایات کے نئے انبار لگ گئے

26 Jul, 2021 | 02:25 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے والی پولیس کےخلاف شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار،لاہور سمیت پنجاب پولیس کے خلاف پی ایم ڈی یو پر 5 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ،پولیس کے جواب سے 50فیصد شہری مطمئن جبکہ 50 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کے مختلف یونٹس کیخلاف5000 سےزائد شکایات موصول ہوئیں،لاہورسمیت پنجاب پولیس کےمختلف یونٹس کیخلاف آن لائن شکایات کا  کے انبار لگ گئے،لاہور سمیت پنجاب ٹریفک پولیس کیخلاف 1390 شکایات موصول ہوئیں،582 شہری شکایات کےازالے پرمطمئن اور290 نے عدم اطمینان کا اظہا رکیا۔
اعدادوشمار کے مطابق پی ایچ پی کیخلاف 1252 شکایات موصول اور656 کا جواب دیا گیا،سیف سٹیز اتھارٹی کیخلاف 815شکایات موصول ہوئیں،153 شہریوں نے اطمینان اور356 جواب سے مطمئن نہ ہوئے،لاہور پولیس کےخلاف 350 شکایات موصول ہوئیں،جواب سے35 شہری مطمئن اور135 کارروائی سے خوش نہ ہوئے۔
آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ کو ہرشکایت کے ازالہ کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی کسی فورم پرپولیس سےمتعلق شکایت کافوری ازالہ کیا جائے۔

مزیدخبریں