ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی تیاری

طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی تیاری
کیپشن: Student exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔ فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
 کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔زرائع کے مطابق کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔

اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کا کل آخری روز ہے۔ کل ستائیس جولائی کو لاہور بورڈ کے تحت 9 مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔ آخری روز بائیولوجی، ریاضی، مائیکرو بائیولوجی، فزیو تھراپی کے پرچے ہوں گے جبکہ ریڈیو گرافِکس، فائن آرٹس، لائبریری سائنس اور ڈینٹل ہائی جین کے پرچے ہوں گے۔ لاہور بورڈ کے تحت سیکنڈری ایئر کے پرچوں کی چیکنگ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔