کورونا کی چوتھی لہر، تعلیمی ادارے ایک مہینہ اور بند

26 Jul, 2021 | 12:54 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث  بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔  اس حوالے سے پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر سے کورونا کیسسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ تعلیمی ادارے مزید بند ہونے سے نیا تعلیمی سال پندرہ اگست یا یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔ جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضاء نے این سی او سی سے انتہائی حالات میں بھی سکول وکالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے کا فیصلہ 28 جولائی کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا تاکہ طلباء کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔

واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں. صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ 

مزیدخبریں