باپ کے ظلم کاشکار 20سالہ لڑکی عدالت پہنچ گئی

26 Jul, 2021 | 12:34 PM

Arslan Sheikh

سٹی42: سنگدل باپ کے تشدد سے ستائی لڑکی انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی، سمیرا کو اسکے باپ ندیم نے تشدد کر کے کمرے میں بند کر رکھا تھا،  20 سالہ سمیرا کو محلے داروں نے کمرے کا تالا توڑ کرباہر نکالا اورپولیس کےحوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ عمر کی عدالت میں باپ کے تشدد کاشکار لڑکی کی پیشی ہوئی۔20 سالہ سمیرا کو محلے داروں نے کمرے کا تالا توڑ کرباہر نکالا، لڑکی کی والدہ کنیز فاطمہ نےشوہرکیخلاف تشدد کا پرچہ درج کرا دیا۔ لڑکی کی والدہ کنیز عدالت کے باہر روتی رہی۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے بتایا  کہ دوسری شادی کیلئےخاوند بیٹی کو تشددکا نشانہ بناتارہا ہے۔ شوہرنے 5 سال پہلےبچی چھین کرمجھے الگ کردیا تھا، عدالت نے نشترکالونی پولیس سے ملزم ندیم شاہ کا ریکارڈ کل طلب کرلیا۔ 

مزیدخبریں