کورونا کیسز کی مثبت شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

26 Jul, 2021 | 09:38 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ،چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں263،کیس رپوٹ ہوئے جبکہ  ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح4.7 رہی تھی تاہم اب  لاہور میں مثبت شرح 5.6 ہو گئی۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 944، سندھ میں 5 ہزار 833، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 420، اسلام آباد میں 793، بلوچستان میں 325، گلگت بلتستان میں 123 اور آزاد کشمیر میں 610 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں