(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپو رٹس کے مطابق کار حادثہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مہابالی پورم میں ہفتے کی درمیانی شب مشرقی ساحلی روڈ پر پیش آیا۔حادثے میں اداکارہ ہ یاشیکا آنند شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فو ری طو ر پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں مزید دو افراد موجود تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ہمراہ موجود ان کی 28سالہ دوست ولی چیٹی بھوانی موقع پر ہی دم تو ڑ گئیں۔حادثے کا شکار گاڑی بری طرح سے تباہ ہو گئی۔اداکارہ یا شیکا انند متعدد تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔