شیخ زید ہسپتال میں چوری کا انوکھا واقعہ

26 Jul, 2020 | 08:32 PM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد/ عابد چوہدری ) ہسپتال جانے والے محتاط رہیں، شیخ زید ہسپتال میں مریض کے لواحقین سے ہاتھ ہوگیا، ہسپتال ملازم کے روپ میں آنے والا ملزم خواتین سے زیورات ہتھا کر لے گیا۔

تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق ہسپتال ملازم کے روپ میں آنے والے نوسرباز نے شہری افتخار کے اہلخانہ سے زیورات ہتھا لئے۔ وارڈ میں داخل ہو کر ملزم نے خود کو ملازم ظاہر کیا۔ دوسرے وارڈ میں شفٹ کرنے کا کہہ کر مریض کی منتقلی سے قبل خواتین سے زیورات اتارنے کا کہا اور تھوڑی دیر بعد ملزم زیورات لے کر رفو چکر ہوگیا۔ شہری چند روز قبل علاج کی غرض سے ہسپتال آیا تھا۔ مسلم ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب شہر میں ڈاکو بے لگام جبکہ ڈولفن و پیرو فورس ملزمان کو پکڑے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع کمپنی کے کیشیئر کو دن دیہاڑے ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ اسلحہ بردار 2 ڈاکوؤں موٹرسائیکل پر آئے اور کیشیئر سے دو لاکھ 67 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں