(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا ٹویٹ، اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پر برس بڑے، کہتے ہیں کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پانچ لاکھ ملازمین میں سے چند گروپ بلیک میلر ہیں جن کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پانچ لاکھ ملازمین میں سے چندگروپ بلیک میلر ہیں، ایسے گروپ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے دباو میں لے آئیں گے، یہ ان لوگوں کی بہت بڑی غلطی ہے۔مراد راس نے مزید کہا کہ ان گروپس کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، بغیر کسی دباؤ میں آئے ہر چیز کو میرٹ کی بنیاد پردیکھا جائے گا۔