(سٹی42)پاکستان میں اپنی مقبولیت کی بنا پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے والے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والاترک ڈرامہ' ارطغرل غازی' اس قدر پاکستان میں اس قدر مقبول ہوچکا ہے کہ ترکی کی عوام بھی حیران ہیں اور خود ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار حیرت زرہ ہیں کہ پاکستان میں ڈرامے کو اتنی پذیرائی ملی جس کی توقع نہیں تھی،’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی اداکار انجن التان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔
اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے مداحوں کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کیں جن کو دیکھ کر ان کے دنیا بھر میں موجود فینز حیران رہ گئے،'ایگل آف اسلام' نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے وائرل ہونے والی تصاویر پر ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،جس میں ان کو سالگرہ کی مبارکباددی، اللہ پاک آپ اور اپ کے اہلخانہ پر رحمت نازل فرمائے،راستے کی روکاٹ دور ہوں، سورج کی گرمی سے محفوظ رہیں۔
#ErtugrulGhazi
— Eagles 0f Islam (@Gumnaam_Ghazi) July 26, 2020
Happy birthday @eadksk Our love
Our pride
May Allah bless you and your family
May no stone touch your feet
May no cloud make you chill
May no sun burn your skin
May your smile be everlasting
Waiting for your reply anxiously pic.twitter.com/1wWXSyJMQ6
اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ادکارانجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے، ان کے خاندان کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔
تعلیمی دور سے ہی انہوں اداکاری کاآغاز کردیا تھا،تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔بعدازان وہ استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔اپنے کیرئیر کا آغاز انجن التان نے 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رُخْسار سے کیا اور اس کے بعد اداکاری کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ترکی کے مشہور و معروف اداکاروں کی فہرست میں نام بنانے میں کامیاب ہوئے۔علاوہ ازیں انہوں نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔