امریکی گلوکارہ نےبغیر حجاب کےتصویریں وائرل کیوں کیں،ناقدین کو جواب مل گیا

26 Jul, 2020 | 03:25 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42)دائر اسلام میں داخل ہونے والی امریکہ کی مشہور گلوکارہ کی بغیر حجاب کے تصویروں پر صارفین کے جانب سے طنزیہ کمنٹس کا سلسلہ جاری اور ایسی تصاویر شیئر کرنے پر گلوکارہ تنقید کی زد میں آچکی ہیں،گلوکارہ نے خاموشی توڑتے اس بات کی ترید کرتے ناقدین کو خاموش کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سات سال قبل اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی سوشل میڈیا پر بغیر حجاب کے تصویریں دیکھ کران پر خوب تنقید کی گئی،جس پر انہوں صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی گزارتے گزارتے تھک گئی ہیں۔اپنی تفصیلی پوسٹ کے آغاز میں جینیفر نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے اس پوسٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگا،لیکن میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ذہنی حالت ٹھیک رکھنے کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لینا پڑا۔

گلوکارہ کا کہناتھا کہ 7 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد میں بغیر حجاب کے تصویر پوسٹ کررہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں تب بھی مسلمان ہی رہوں گی کیونکہ حجاب بلاشبہ ایک فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سر ڈھانپنا ایک ’فرض‘ ہے، اس لیے میں یقیناً کسی بھی عورت کے حجاب پہننے کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش نہیں کر رہی لیکن اسی کے ساتھ ہی میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہر روز خود کو کسی ایسے انسان کے طور پر پیش کرنا جو میں نہیں ہوں، میری ذات کو ختم کر رہا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ میری آواز اچھی ہے اور میں قرآن کی تلاوت کرتی ہوں تو لوگ مجھ سے ایک رول ماڈل بننے کی توقع کر رہے ہیں۔میرا پلیٹ فارم ایک نعمت کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے۔ اللہ نے مجھے بہت کچھ عنایت کیا ہے جس میں تلاوت کرنے کی قابلیت بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں میں اپنے مداحوں کو یہ بتاتی چلوں کہ صرف تلاوت کرنے کی قابلیت میری تعریف نہیں ہے بلکہ میری اور بھی بہت سی دلچسپیاں ہیں، مثال کے طور پر مجھے گانا اور شعر لکھنا پسند ہے، مجھے زبان، کھیل اور رقص پسند ہے۔‘

واضح رہے کہ عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو ’عرب گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کرکے صاف عربی زبان میں گانا گا کر سب کو حیران کرنے والی جینیفر گراوٹ نے موسیقی کی تعلیم امریکا سے حاصل کی۔نوجوانی میں جینیفر گراوٹ کو عرب ثقافت میں دلچسپی پیدا ہوئی جس کے لیے وہ مراکش چلی آئیں۔7سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی جینیفر گراؤٹ نے سال 2013 میں ہی مراکشی نوجوان سے شادی کرلی تھی۔

مزیدخبریں