(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ پرکشش اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں، ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کے بارے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے جانتے رہتے ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل بھی بناتے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے شرٹ کے اوپر لکھا ہوا ہے، "ہائی کوالٹی پرسنالٹی"۔مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے، اداکارہ ہانیہ عامر بھی مداحوں کے ساتھ ماہرہ کی شرٹ پر درج تحریر سے اتفاق کرتی دکھائی دیں۔
ماہرہ خان نے 17 جولائی کو بھی ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ کئی مہینوں بعد سیٹ پر واپسی اُنہیں غیر حقیقی سی محسو س ہو رہی ہے، مگر اب وہ دوبارہ سے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ، چاہے یہ تھوڑی سی دیر کے لیے ہے مگر اُن کے لیے نعمت ہے ۔
ماہرہ خان نے مزید لکھا تھا کہ اُنہیں گلے ملنے کی عادت ہے، اس لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے قواعد ضوابط انہیں پسند نہیں آ رہے ۔