(سٹی 42)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین کے خواتین کو ہراساں کرنے کے بیان ایک نئی بحث شروع کرددی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کو خوب تنقید کی جارہی ہے، اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات اور لڑکوں کا مزہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے اورپاکستان میں بہت سے ڈراموں میں کامیابی کے بعدبالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔مشہور اداکارہ نے پاکستانی فلموں میں بھی باخوبی کردار نبھائے ہیں اس علاوہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی تعلیم قانون کے حوالے سے مکمل کی ہے اور یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اداکارہ ماورا حسین ان دنوں ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کی وجہ بنی ہوئی ہیں اور انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔یہ معاملہ ایک ویڈیو کا ہے جس میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان ٹی وی مشہور ہوسٹ ندا یاسر نے جب ماورا حسین سے پوچھا کہ کیا کبھی انہیں کسی نے چھیڑا ہے تو ماورا نے جواب دیا کہ؛میرا خیال ہے کہ لاہور میں لڑکوں کا چھیڑنا اور کا ر میں اونچی آواز میں میوزک لگانا ایک عام سی بات ہے۔میرے خیال میں یہ لاہور کی عید کا خاصا ہے اور ہم اسکا برا نہیں مانتے،کوئی بھی دیکھتا رہے ،کوئی مسئلہ نہیں۔جس پر ندا یاسر نے ان سے دوبارہ پوچھا کہ کیا آپ برا نہیں منائیں گی کہ کوئی آپکو چھیڑے؟تو ماورا نے جواب دیا کہ جی ہاں بالکل کوئی مسئلہ نہیں ۔
Does she realise she’s indirectly calling harrassment an expected norm and a cultural trait? Does she realise this is encouraging the kind of behaviour that other girls, without bodyguards, will have to endure????? @MawraHocane you can do better!!pic.twitter.com/5b7oPXEONa
— Rameesha Syed (@rameeshartsyed) July 23, 2020
اس ویڈیو کے آنے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ماورا حسین کو مسلسل تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے ۔خصوصاً خواتین اسکی مخالفت میں باتیں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ٹویٹر پر ایک خاتون کا کہنا تھا کہ؛کیا انہیں اندازہ ہے کہ یہ بلا واسطہ ہراسگی کو ہمارے رسم و رواج کا ایک حصہ بتا رہی ہیں،انہیں اس چیز کا اندازہ نہیں کہ انکا یہ بیان ان لڑکیوں سے بدتمیزی کی اجازت اور بڑھاوا دے رہا ہے جو باڈی گارڈز کے بغیر باہر جاتی ہیں۔
Such an irresponsible statement from a celebrity. If you don’t mind being considered as an object doesn’t mean we don’t mind either.
— Kainat Kamal (@kainatkamalkhan) July 24, 2020
Pathetic.@MawraHocane #mawrahocane
Very disappointing in @MawraHocane for her comments on Lahore and Lahoris in general.
— Tayyaba ☘️ (@TeeEnn15) July 24, 2020
This is completely unacceptable and calls for an apology.#mawra#galaxylollywood#brandingpeople#sabaat