ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر وائرل

26 Jul, 2020 | 11:34 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '  ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،اداکارہ کی یہ تصویرنئے ترکش ڈرامے سے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے ایک بار پھر مداح کے ساتھ  اپنے نئے ترکش ڈرامے کی تصویرشیئر کی،انسٹاگرام کی سٹوری میں اسراء بلجیک نے اپنے نئے ترکش ڈرامے ’ رامو‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر  کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے ساتھی اداکار مرات یلدریم بھی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار ڈرامے کی تحریر پر تبصرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '  ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک کی اس سے قبل سفید رنگ کے پینٹ سوٹ زیب تن کئے،دھوپ سے بچنے کے لئے کالا چشمہ لگا کر اور کُرسی پر بیٹھےمُسکرانے کی تصویر وائرل ہوچکی ہے۔ اسراء بلجیک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر وہ ہیں جو اُنہوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کے لیے لی تھیں۔ تُرک اداکارہ کی نئی تصاویر نے اُن کے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

اداکارہ   اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور آئے روز ان کی نئی تصویریں یا ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہے،یاد رہے کہ ترک اداکارہ پاکستانی کیو موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں،کمپنی نے اپنی  سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا یہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں