قیدیوں کی شکایات آئی جی جیل خود مانیٹر کریں گے

26 Jul, 2020 | 12:29 PM

Shazia Bashir

فیروزپورروڈ (علی ساہی) قیدیوں اور ان کے ورثاء کی شکایات آئی جی جیل خانہ جات خود مانیٹر کریں گے۔ انسپکٹریٹ اور جیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شرو ع کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق قیدی اوران کے ورثاء آن لائن شکایات، سوشل میڈیا، فون کالزاور درخواست کی صورت میں جمع کرواسکیں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے شکایات کے ازالے  کے لئے   شکایات مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم اگلے ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر سے قیدی ہاٹ لائن اوردرخواست کے ذریعے شکایات کریں گے جبکہ ورثا سوشل میڈیا، آن لائن اورفون نمبرپر شکایت درج کرواسکیں گے، شکایات سیل  کے لئے خصوصی نمبربھی جاری کیا جائے گا اور چوبیس گھنٹے اہلکارشکایات موصول کرکے حل کریں گے۔

 

آئی جی جیل مرزا شاہدسلیم  بیگ کا کہنا ہے کہ اے آئی جی رینک کا افسر پورے سسٹم کا نگران ہوگا جبکہ روزانہ کی بنیادپر وہ خود بھی شکایات کوحل کریں گے، قیدیوں کی شکایات  کے لئے  جیلوں میں باکس بھی نصب کروادیے گئے ہیں جن کی چابیاں آئی جی جیل اور متعلقہ ڈی آئی جیز کے پاس ہوںگی۔

 جبکہ تمام ڈی آئی جیز کے دفاتر میں بھی سیل قائم کیے جائیں گے تاکہ جیلوں کے اندرتشدداورکرپشن کاخاتمہ کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ جیلوں میں کرپشن، قیدیوں پر تشدد روکنے کے لیے شکایات باکس نصب کردیے گئے ہیں قیدیوں اور ملاقاتیوں کی شکایات کے باکسز کے تالے کی چابی متعلقہ ڈی ائی جی اور ائی جی جیل کے پاس ہوگی، جبکہ اشیا خوردونوش سٹینڈرڈ ریٹس پر فروخت کرنے کے لیے کینٹین اور جیل کے اندرریٹ لسٹس اویزاں کردی گئیں۔

اور ایمرجنسی صورتحال کے لیے شکایات باکسز پر دونوں دفاتر کے نمبرز بھی درج کردیے گئے ہیں جہاں وہ فوری فون کرکے شکایت درج کروا سکیں گے، قیدیوں کی درخواستوں تک جیل عملہ کی رسائی نہیں ہوگی بلکہ ڈی ائی جی جیل اور ائی جی جیل کے  پاس باکسز کی چابیاں ہونگی جو ہر ماہ باقاعدگی سے چیک کریں گے۔

مزیدخبریں