پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن پر توجہ مرکوز کرلی

26 Jul, 2020 | 11:11 AM

Shazia Bashir

قذافی سٹیڈیم (شہباز علی) ورلڈ ٹی ٹونٹی اور  ایشیاکپ ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن پرتوجہ مرکوز کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز کے  لئے پی سی بی کے تھنک ٹینک سر جوڑ  لئے ،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(  پی سی بی)  حکام نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز ، ایونٹس کی تعداد اور ایس اوپیز کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے  لئے بائیوسیکور ماحول پی سی بی کے  لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

دوسری جانب کھیلوں کی سرگرمیوں کے  لئے تاحال حکومتی پابندی بھی فیصلہ سازی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،عید کے بعد کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر مرحلہ وار سرگرمیوں کی اجازت ملنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن پر توجہ مرکوزکر لی ہے ۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے جلد انعقاد پر غور شروع کردیا گیا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کے لئے راولپنڈی اور ملتان بطور وینیوآپشن زیر غور ہیں۔ فرسٹ کلاس میچز کے لئے لاہور کراچی اور ملتان کے وینیوز شارٹ لسٹ کر لئے گئے ، کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ، انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز میں بائیو سیکور ماحول رکاوٹ بن سکتا ہے ، قومی ٹیم کے کیمپ کے لیئے بھی ببل قائم نہیں کیا جا سکا تھا ۔ جس کے بعد بورڈ حکام نے قومی ٹیم کو قبل از وقت انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں