میٹروپولیٹن کارپوریشن میں غیر قانونی بھرتیوں پر محکمہ بلدیات کا ایکشن

26 Jul, 2020 | 10:43 AM

Shazia Bashir

لوئرمال (ریحان گل) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورمیں غیر قانونی تعیناتیوں پرمحکمہ بلدیات کا ایکشن، سیاسی بنیادوں پرتعینات انفورسمنٹ انسپکٹرزکو ہٹا دیا گیا،تین ماہ کیلئے قانون کے تحت انسپکٹرز تعینات کردیئے۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید  قاضی کومیٹروپولیٹن کارپوریشن میں سیاسی بنیادوں پرانفورسمنٹ انسپکٹرز کی تعیناتی کی شکایات موصول ہوئی تھیں جن پرفوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کوعہدوں ہٹا دیا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے سیکشن 306 کے تحت انفورسمنٹ انسپکٹرز کا تقرر کردیا.

نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی نائب قاصد،جونیئر کلرک اور کلرک سمیت کسی گریڈ14 سے چھوٹے اہلکارکو انفورسمنٹ انسپکٹرز تعینات نہیں کیاجاسکے گا،گریڈ 18 کے محمد ایوب چودھری،گریڈ 17کے راؤنیامت علی،گریڈ 16 کے عابد حسین،خواجہ شاہد منظوراور زاہد سلیم،گریڈ 14 کے محمد زبیر،محمد عامر،جاوید اقبال،محمد سلیم،ٹیپو سلطان،زاہد پرویز،عقیل احمد،محمد سلیم اورعامر منیرملک کو انفورسمنٹ انسپکٹرزتعینات کیاگیا، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایات پرایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب

سگیاں بائی پاس پرغیر قانونی مویشی منڈیوں میں موجود بیوپاریوں کی مزاحمت بھی کام نہ آئی، ایم سی ایل سپیشل سکواڈ ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی، ایم سی ایل اور زونزنے سگیاں روڈ پرغیر قانونی منڈیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا،30 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کر کے قربانی کے جانور تحویل میں لے لئے گئے۔

ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے کہا کہ دوران آپریشن بیوپاریوں نے سپیشل سکواڈ اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں سے مزاحمت کی تاہم 180 بکرے اور چھترے ضبط کر لئے گئے، سگیاں میں دو مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی مقام پر بھی جانوروں کی خرید و فروخت نہیں ہوسکتی، پنجاب حکومت کے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے حوالے احکامات واضح ہیں۔

مزیدخبریں