گراں فروش بے لگام، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے فیلڈ میں جانا چھوڑ دیا

26 Jul, 2020 | 10:04 AM

Shazia Bashir

کینٹ(عثمان علیم)عید قربان کی آمد آمد ، شہر میں گراں فروش بے لگام جبکہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہٹ دھرمی، پرائس چیکنگ چھوڑ دی.  پرائس چیکنگ نہ کرنے پر اے سی کینٹ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  کے خلاف  کارروائی  کے لئے ڈپٹی کمشنر  کو مراسلہ۔

 تفصیلات کے مطابق عید قربان کی آمد آمد ہے ، جبکہ شہر میں گراں فروشی مزید بڑھ چکی ہے ،شہر میں گراں فروش بے لگام جبکہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہٹ دھرمی، پرائس چیکنگ چھوڑ دی.  پرائس چیکنگ نہ کرنے پر اے سی کینٹ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  کے خلاف  کارروائی  کے لئے ڈپٹی کمشنر  کو مراسلہ۔  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ۔ کورونا  وائرس کا فائدہ اٹھا کر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے فیلڈ میں جانا چھوڑ دیا ہے اور پرائس چیکنگ کی ڈیوٹیاں کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگے ہیں۔

اس حوالے سے تحصیل کینٹ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر اے سی کینٹ کی جانب سے ڈی سی لاہور کو لکھے جانیوالے مراسلے نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی غفلت کے باعث گراں فروشی بڑھتی جا رہی ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران صفدر اور فرح دیبا پرائس چیکنگ اور اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی سے کام لیتے ہیں ۔

لہذا دونوں افسران  کے خلاف پرائس چیکنگ میں ناقص کارکردگی پر کارروائی کی جائے اور ان کا متبادل فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں