کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

26 Jul, 2019 | 10:24 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) غریب عوام کیلئے بنائے جانے والے یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 15 روپے فی کلو مہنگے کر دئیے گئے۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی تو ممکن نہ ہوسکی لیکن قیمتوں میں اضافہ ضرور کردیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 روپے سے لے کر 15 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے ان سٹورز کی افادیت ختم ہو رہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کم از کم یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں یوٹیلٹی سٹورز سے سستے داموں اشیا خرید سکے۔ 

مزیدخبریں