( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے متحرک، وزیراعظم نے اہم قائدین کو اسلام آباد طلب کرلیا، اجلاس میں اپوزیشن کے مستقبل کی تحریک کو روکنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے اپوزیشن کے مستقبل میں احتجاج کے ساتھ نمٹنے کے لئے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک میں تاجروں کی شرکت سے روکنے کے لئے بھی مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے بھی تاجروں سے رابطے کے لئے مستقل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم دینگے۔
صوبائی وزراء اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خود شہر کی بڑی مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھائیں گے۔ پنجاب حکومت نے تاجروں صنعتکاروں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔