( شاہد ندیم ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس کی تجدید کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کر دی، دو ماہ میں پاسپورٹس نہ بنوانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پاسپورٹس کی تجدید کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 ستمبر تک سرکاری ملازمین پاسپورٹس کی تجدید کروا سکیں گے۔
90 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ہزاروں ملازمین کے پاسپورٹس کی تجدید نہ ہوسکی تھی، پاسپورٹ انتظامیہ کے مطابق مزید 2 ماہ کی مہلت سے سرکاری ملازمین بروقت تجدید کرالیں۔