اساتذہ کی موجیں لگ گئیں

26 Jul, 2019 | 06:15 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) محکمہ سکول ایجوکیشن کا ایک اور انقلابی قدم، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، سینارٹی، ٹریننگز، پروموشن اور چھٹیوں کی درخواستیں پر عملدرآمد کے لیے آن لائن سسٹم بنا دیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا ہے، آن لائن سسٹم بنانے کا مقصد ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، سینارٹی، ٹریننگز، پروموشن اور چھٹیوں کی درخواستوں پر آن لائن عملدرآمد کرنا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا نئے سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 تمام ٹیچرز کو اپنا ڈیٹا 10 اگست تک جبکہ نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اپ لوڈ کرینگے۔ اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کے ریکارڈ کو اے ای اوز 25 اگست تک کراس چیک کرنے کے پابند ہونگے جبکہ سی ای اوز، ڈیٹا کو 31 اگست تک ری چیک کرنے کے پابند ہونگے۔ 

مزیدخبریں