زندہ دلان کا شہر بازی لے گیا، بین الاقوامی رپورٹ

26 Jul, 2019 | 05:44 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) لاہوریوں کے لیے اچھی خبر، شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری میں بہتری اور ٹریفک حادثات کے دوران ہیڈانجری کیسز کی شرح میں واضح کمی ہوئی، ورلڈ ٹریفک انڈیکس 2019 کی رپورٹ میں انکشاف ہوگیا۔

ورلڈ انڈیکس سروے رپورٹ کے مطابق شہر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ ہے، بین الاقوامی سروے کے مطابق صوبائی دارالحکومت سال 2018 کے دوران 208 ممالک کی فہرست میں جلدی مسافت طے کرنیوالوں میں 82 ویں نمبر پر تھا۔ ادارہ جاتی اصلاحات، موثر پٹرولنگ سسٹم، ٹریفک روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والی تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کرنے، ون وے ٹریفک اور رانگ پارکنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے سے ٹریفک نظام میں بہتری آئی ہے۔

لائسنسنگ اور چالاننگ سسٹم میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو سختی سے اپنانے کے باعث لاہور جون سال 2019 کی رپورٹ کے مطابق 82 ویں نمبر سے 31 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

مزیدخبریں