ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نےبرطانوی اخبار کو لیگل نوٹس بھیج دیا

شہباز شریف نےبرطانوی اخبار کو لیگل نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کا نوٹس برطانوی اخبار "ڈیلی میل" میں 14 جولائی 2019 کو ان کے متعلق شائع ہونے والی من گھڑت خبروں پر بھجوایا گیا ہے، لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

  شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان پر 2005 کے زلزلے کے بعد بحالی منصوبوں میں ڈیفیڈ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے برطانوی ٹیکس دہند گان کا پیسہ نا جائزاستعمال کرنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، وہ ان بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبرصرف ان کی اور ان کے خاندان کی سیاسی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنے کے لیے گھڑی گئی ہے، انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کے ذریعے سنگین اور بد ترین الزامات لگانے والوں کو قانونی انجام کا سامنا کرنا ہوگا

Sughra Afzal

Content Writer