ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولنگ سٹاف اور پریذائیڈنگ افسران کا نیا کارنامہ سامنے آگیا

پولنگ سٹاف اور پریذائیڈنگ افسران کا نیا کارنامہ سامنے آگیا
کیپشن: City42 - Election Polling result
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) الیکشن کمیشن کی جانب سے رزلٹ جمع کرنے میں مبینہ تاخیر پر پریذائیڈنگ افسران بیلٹ باکسز اور دیگر سامان سڑک کنارے لاوارث چھوڑ کر چلے گئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رزلٹ جمع کرنے میں تاخیر پر پریذائیڈنگ افسران اور تھکا ہارا پولنگ سٹاف پولنگ کا سامان الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کروانے کی بجائے اسے لاوارث چھوڑ کر چل دیا۔ جس کے باعث الیکشن کمیشن کی پراپرٹی سینکڑوں بیلٹ باکسز اور ووٹنگ بوتھ سیکرٹریٹ کے باہر رلنے لگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام لگادیا

ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں سے آئے پریذائڈنگ آفیسرز بیلٹ باکسز اور ووٹنگ بوتھز کو ملتان روڈ اور سیکرٹریٹ کے باہر لاوارث چھوڑ کر چلے گئے، الیکشن کا سامان جمع نہ ہونے سے ہزاروں پولنگ بوتھ سڑک کنارے موجود ہیں جن کی سیکیورٹی کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عام انتخابات2018 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری

پریذائیڈنگ افسران کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ پولنگ کا سامان جمع کرنے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔