ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر چشتی کمرہ عدالت سے گرفتار

عامر چشتی کمرہ عدالت سے گرفتار
کیپشن: City42 - Amir Chishti
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عطائیوں کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت، چیف جسٹس پاکستان نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے غیر قانونی سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر عامر چشتی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرا دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عام انتخابات2018 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عطائیوں کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسرہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر اجمل نے موقف اختیار کیا کہ غیرقانونی منشیات کے بحالی سنٹر چلانے پر شاد باغ میں ایک نجی ہسپتال سیل کیا گیا۔ جس پر سنٹر چلانے والا عامر چشتی عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے

چیف جسٹس پاکستان کو بچوں پر تشدد کی ویڈیو دکھائی گئیں جس پر انہوں نے ملزم کو فوری گرفتار کرا کے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی اور ضمانت نہ دینے کا حکم دیا۔عدالت نے ہسپتال میں زیر علاج تیس سو افراد کو فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں اور دارالامان میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ن)  نے انتخابات 2018ء کے نتائج مسترد کر دیئے

 چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ تین کمروں میں تین سو افراد کو کیسے رکھا گیا۔ ڈاکٹر اجمل نے بتایا کہ مفت علاج کی آڑ میں بچوں اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تین مرتبہ ہسپتال کو سیل کیا جبکہ مالکان سیلیں توڑ دیتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer