انتخابات میں نگران حکومت نے غیرجانبداری کو ثابت کر دیا: ڈاکٹر حسن عسکری

26 Jul, 2018 | 01:38 PM

(سٹی 42) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں نگران حکومت نے غیرجانبداری کو ثابت کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب  ڈاکٹر حسن عسکری نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی کے بھرپور مواقع فراہم کیے۔ انتخابات کے انعقاد کیلئے پولیس نے بہترین خدمات انجام دیں، پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے بھی سرتوڑ محنت کی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عام انتخابات2018 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق  صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے ،قومی اسمبلی کی کل14 نشستوں میں سے ن لیگ نے9 پر جبکہ تحریک انصاف نے 5 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

مزیدخبریں