ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے

عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے
کیپشن: City42 - Election 2018, Result
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عام انتخابات 2018 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے،  خواجہ سعد رفیق، خواجہ احمد حسان، عبدالعلیم خان، جمشید چیمہ، یاسمین راشد اور اعجاز چودھری ہار گئے۔

خبر پڑھیں۔۔سٹی 42 کی روایت برقرار، پولنگ اسٹیشنز سے نتائج وصول ہونا شروع

جنرل الیکشن 2018 کا اہم معرکہ،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگ پہلے نمبر پر اور تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے، قومی اسمبلی کی کل 14 نشستوں میں سے ن لیگ کو 9 پر جبکہ تحریک انصاف کو 5 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام لگادیا

ذرائع کے مطابق این اے 129 کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق58259ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے،جبکہ تحریک انصاف  کے عبدالعلیم خان 56513ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 130میں شفقت محمود کو خواجہ حسان پر جبکہ این اے 131 میں عمران خان کو  خواجہ سعد رفیق پر برتری حا صل ہے۔

این اے124 سے415میں سے 363پولنگ سٹیشنز کے غیرختمی غیرسرکاری نتائج آ گئے، مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف 140700ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک اںصاف کے امیدوار محمد نعمان قیصر73422 ووٹ حاصل کرکےدوسرے نمبر پر رہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ن)  نے انتخابات 2018ء کے نتائج مسترد کر دئیے

اسی طرح این اے 127 سے علی پرویز ملک 39307 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جمشید چیمہ 23446 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 133 میں پرویز ملک نے اعجاز چودھری کو شکست دیدی۔

Sughra Afzal

Content Writer