انتخابی گہما گہمی ختم، بینرز اور فلیکسز اُتارنے کا عمل شروع

26 Jul, 2018 | 11:00 AM

Sughra Afzal

(ناصر علی) انتخابی گہما گہمی ختم، شہر کی خوبصورتی بحال رکھنے کے لئے پی ایچ اے نے اہم شاہراہوں پر لگے بینرز اور فلیکسز اتارنے کا عمل شروع کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سٹی 42 کی روایت برقرار، پولنگ اسٹیشنز سے نتائج وصول ہونا شروع

شعبہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے الیکشن سے قبل لگائے گئے بینرز اور فلیکسز کو اتارنا شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر لگے سیاسی جماعتوں کے فلیکسز اور بینرز اتارے گئے۔ کینال روڈ پر پی ایچ کے عملے نے سینکٹروں بینرز اتار کر ٹرکوں میں لاد کر لے گئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟

پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینرز اتارنے کا مقصد کینال روڈ کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے۔

مزیدخبریں