ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر  اسمبلی  آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ ، صدر اور وزیر اعظم  کی مذمت

سپیکر  اسمبلی  آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ ، صدر اور وزیر اعظم  کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سفیر رضا: سپیکر  اسمبلی  آزاد جموں و کشمیر کے قافلے پر فائرنگ  ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،  صدر  مملکت اور  وزیر اعظم نے واقعہ پر مذمت کی ہے 

   اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر یونین کونسل چڑکپورہ میں پیپلزپارٹی کے شمولتی پروگرام میں شرکت کے لئیے جا رہے تھے  پی  آر او سپیکر اسمبلی نے بتایا سیاسی مخالف جماعت سے سیکڑوں افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے،سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر شمولتی پروگارم میں ککلیوٹ پہنچ گئے ، ہم اپنے شیڈول کے مطابق چل رہے ہیں شمولیت پروگرام کچھ ہی دیر میں شروع ہو گا۔راستہ روکنے سے سیاسی سفر نہیں روکتے پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت سے کچھ لوگ بوکھلا چکے ہیں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی  اور  حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے کہا  قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے قافلے  پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے ، وزیر اعظم نے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسپیکر قانون ساز اسمبلی پر حملہ بزدلانہ اور گھناؤنا عمل ہے۔

صدر مملکت نے  حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا  بھی کی ۔

 سپیکر چوہدری لطیف کا فائرنگ کے بعد ویڈیو بیان جاری 

 سپیکر چوہدری لطیف نے  قافلے پر فائرنگ کے بعد ویڈیو بیان جاری  کردیا ، چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ  سیاست میں تشد کے عنصر کی ہمیشہ نفی کرتا رہا ہوں۔منصوبہ بندی کے تحت میرے قافلے پر حملہ کیا گیا،  بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوام پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔آج شمولیتی پروگرام میں جارہے تھے جہاں منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا،حلقے کے لوگ پر امن رہیں ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے پیروکار ہیں، تشدد کی سیاست نہیں کرتے۔امن کے راستے پر چلیں گے کامیابی پاکستان اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی ہوگی۔سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس واقعے کی مذمت کی