ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی  موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش  گوئی 

محکمہ موسمیات کی  موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش  گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی :محکمہ موسمیات نے  موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش  گوئی  کردی 

آج رات موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، اسکردو منفی 10، ہنزہ منفی06، قلات اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے کہا  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔   صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔

صوبہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات / صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ خطہ پوٹھوہارمیں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنےکی توقع  ہے سیالکوٹ،نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوسکتی ہے ۔

صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ،   کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے