ارشد کوٹلہ : عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈھرنال میں کل صبح ادا کیا جائے گا
مصور منیر ڈھرنال آج تلہ گنگ تقریب میں دوران تقریر طعبیت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔مصور منیر ڈھرنال ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز سوموار آبائی گاؤں ڈھرنال میں گیارہ بجے ادا کیا جائے گا ۔
مصور منیر ڈھرنال نے 1993ء میں رائل اکیڈمی آف لندن کی انٹرنیشنل نمائش میں بھی شرکت کی تھی ، سنگا پور سے ایشیاء ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے. 2001ء میں کونیکا سنچوریا عالمی مقابلہ جاپان میں ہوا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کیا، کونیکا لیبارٹری کے جی ایم نے سات سو ڈالر کا انعام دیا. 21 اگست 2006ء کو حکومت پاکستان نے انہیں گولڈ میڈل سے نوازا