سٹی 42 : 166 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔
لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں گدا حسین ہاؤس جوہر ٹاؤن میں سب سے زیادہ شرح آلودگی 237 ریکارڈ کی گئی، آئی وی گرین ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 221، خیابان اقبال ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 202، عسکری ٹین 188،ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں شرح آلودگی 180ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ
غازی روڈ انٹرچینج 179،پولو گراؤنڈ کینٹ میں شرح آلودگی 175 ، شملہ پہاڑی 174، گلبرگ میں آلودگی کی شرح 170، یو سی پی 163، ویلنشیاءٹاؤن میں آلودگی کی شرح 160، شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر آلودگی کی شرح 137 ریکارڈ کی گئی ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر کے ساتھ ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔