ویب ڈیسک :جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنےکی سفارش کی تھی۔
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء اٹھا لیا تھا۔بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے اس وقت کے صدر یون سک یول کے خلاف تحریک پیش کی جو پہلی مرتبہ ناکام رہی تاہم دوسری بار اپوزیشن نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ سے منظور کروا لی تھی ،
جنوبی کوریا کے تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر یون سک یول کو چند روز قبل گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔